ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی عبدالحلیم جاگیرانی کی سربراہی میں بلدیہ غربی میں رہنے والوں کو بلدیاتی وسائل کی بہتر اندازفراہمی کے ساتھ ساتھ ملازمین کے مسائل حل کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے, میونسپل کمشنر بلدیہ غربی

 
0
419

کراچی 12 اپریل 2022 (ٹی این ایس): میونسپل کمشنر بلدیہ غربی غلام سرور راہپوٹونے کہاہے کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی عبدالحلیم جاگیرانی کی سربراہی میں بلدیہ غربی میں رہنے والوں کو بلدیاتی وسائل کی بہتر اندازفراہمی کے ساتھ ساتھ ملازمین کے مسائل حل کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزلیبر یونین ڈی ایم سی ویسٹ کے نمائندے چیف آرگنائزر منور سجاد،سنیئر رکن ارشد بھٹو اوروفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کیا چیف آرگنائزرنے میونسپل کمشنر کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے اور ملازمین کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی چیف آرگنائزرنے ریٹائرڈ ملازمین کے چیک،ملازمین کے میڈیکل،پروموشن کے رکے ہوئے ائرئیر (AREAR)اور ملازمین کو دیگر درپیش مسائل سے میونسپل کمشنر کو آگاہ کیا میونسپل کمشنر نے ان کے مسائل سنے اور ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دھانی کروائی