اسلام آباد پولیس نے 9محرم الحرام کے جلوس کے لئے سکیورٹی اقدامات مکمل کر لئے۔ 9 محرم الحرم کا مرکزی جلوس جامعہ امام بارگاہ اثنا عشری جی 6/2 سے دن ایک بجے برآمد ہوگا

 
0
348

اسلام آباد ستمبر 09 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 9محرم الحرام کے جلوس کے لئے سکیورٹی اقدامات مکمل کر لئے۔ 9 محرم الحرم کا مرکزی جلوس جامعہ امام بارگاہ اثنا عشری جی 6/2 سے دن ایک بجے برآمد ہوگا۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔ پولیس، رینجرز،ایف سی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 2200 سے ذیادہ افسران و جوان سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ سیکورٹی کے پیش نظر سیکٹر جی 6 مکمل اور سیکٹر جی 7 کے کچھ علاقے جزوی موبائل سروس رات تک مطل رہے گئی۔ جلوس کو فور لئیرز سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ جلوس کی ایریل سرویلینس بھی کی جائے گی۔
جلوس کی سیف سٹی کیمروں سے بھی نگرانی کی جائے گی۔ ڈرون کیمروں اور ویڈیو سرویلینس بھی کی جائے گی۔ جلوس اپنے مقرر کردا راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ اثناء عشری پر ہی رات 10 بجے تک اختتام پذیر ہوگا۔ سیکورٹی کے پیش نظر جلوس کے راستے میں آنے والے تمام چوراہوں اور چھوٹی بڑی گلیوں کو خاردار تاروں اور کنٹینر کے ذریعے بند کیا گیا ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے پریشانی سے بچنے کے لیے جی 6 کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔