آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات کی روشنی میں۔ ڈی ائی جی ہیڈکوارٹر محمد سلیم نے محرم الحرم کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

 
0
452

اسلام آباد ستمبر 09 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات کی روشنی میں۔ ڈی ائی جی ہیڈکوارٹر محمد سلیم نے محرم الحرم کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسلام آباد کے 09 مختلف داخلی و خارجی ناکہ جات چیک کیے۔ تین امام بارگاہوں کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ چار پولیس اہلکاروں کو غیر تسلی بخش ڈیوٹی کی وجہ سے شوکاز نوٹس جاری کیے۔ دو پولیس اہلکاروں کو اچھی ڈیوٹی پر انعام کا اعلان کیا۔ ائی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایات کے مطابق سینئر آفیسرز اس طرح کی سرپرائز چیکنگ کرتے رہیں گے۔