بدعنوانی کینسر کی طرح ہے،قومی احتساب بیورو آہنی ہاتھوں سے بدعنوانی کی جڑ کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے،چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال

 
0
267

اسلام آباد ستمبر 07 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کینسر کی طرح ہے اور قومی احتساب بیورو اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے آہنی ہاتھوں سے بدعنوانی کی جڑ کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی موثر قومی انسداد بدعنوانی حکمت عملی کے ذریعے احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے جس کی وجہ سے بڑے بدعنوانی کے مقدمات اور وائیٹ کالر جرائم اپنے منتقی انجام تک پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گیلانی اور گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق 59 فیصد لوگوں نے نیب کو بہت کامیاب کہا ہے اور عوام نے نیب پر اعتماد کا اظہار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایات، انکوائریوں اور تحقیقات کی تعداد 2018ء کے مقابلے میں 2019ء کے دوران تقریباً دوگنی ہوگئی ہے۔ مسابقتی اعدادوشمار گزشتہ 22 ماہ کے دوران نیب کی شاندار کارکردگی کے مثبت اشاریوں کو ظاہر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے 600 بدعنوانی کے مقدمات متعلقہ احتساب عدالتوں میں بھجوائے اور بلواسطہ بلاواسطہ طور پر 71 ارب روپے نیب کی موجودہ قیادت کے دور میں وصول کئے گئے جو ایک ریکارڈ کارکردگی ہے۔ علاوہ ازیں 1210 بدعنوانی کے مقدمات متعلقہ عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور یہ تقریباً 900 ارب روپے کی بدعنوانی سے متعلق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے راولپنڈی بیورو میں جدید طرز کی فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی جو جدید فرانزک کی سہولیات کے ساتھ سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ تجزیے فراہم کر رہی ہے جنہیں انکوائریوں اور تشویش کے عمل میں مزید بہتری کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شکایات کی تصدیق انکوائری اور انسویسٹی گیشن اور احتساب عدالتوں کو ریفرنس بھجوانے تک کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے 10 ماہ کی موثر مدت کر رکھی ہے تاکہ مقدمات کو جلد نمٹایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا ایک نیا نظریہ متعارف کرایا ہے تاکہ سینئر نگران افسران کی اجتماعی فراصت اور تجربے سے استفادہ کیا جاسکے۔
اجتماعی تحقیقاتی ٹیم ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر، انویسٹی گیشن آفیسر اور ایک سینئر قانون دان پر مشتمل ہوگی۔ اس عمل سے نہ صرف کام کا معیار بہتر ہوگا کہ بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا کہ نیب کی کارروائی پرکوئی بھی فرد اثر انداز نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے پاکستان میں سی پیک کے تحت شروع کئے گئے منصوبوں کی نگرانی کیلئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں انہوں نے کہا کہ نیب نے نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے اعلی تعلیمی کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں ملک بھر کے سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پچاس ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیںانہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پلڈاٹ مشال اور عالمی اقتصادی فورم جیسے معتبراداروں نے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کی کوششوں کو سراہا ہے انہوں نے کہا کہ نیب نے نیب ہیڈکوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے جامع معیاری مقداری نظام وضع کیا ہے نیب ہیڈاکوارٹر اور تمام علاقائی بیورز کی کارکردگی کا مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت ششماہی اور سالانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جارہا ہے جو کہ کامیاب رہا ہے اور اس سے ان کی کارکردگی میں روز بروز مزید بہتری آرہی ہے چیئرمین نیب نے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق مقررہ وقت پر نمٹانے کیلئے شکایت کی جانچ پڑتال انکوائریوں اور انویسٹی گیشن کو بروقت نمٹائیں۔