ایف آئی اے کی کارروائی، رقم بٹورکر بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دینے والا ملزم یاسرگرفتار، ایک کروڑ 48 لاکھ روپے برآمد

5
81

کراچی ستمبر 07 (ٹی این ایس): ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے رقم بٹورکر بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ہفتہ کو ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم یاسر نے شہری ثاقب سلام سے بھاری رقم وصول کی تھی، ملزم کے قبضے سے ایک کروڑ 48 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔ ملزم نے شہری کو کینیڈین امیگریشن، نیشنلٹی اورنوکری کا جھانسہ دیکر پیسے بٹورے تھے۔ ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف امیگریشن قوانین کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

5 COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here