وزیرِاعظم کی سیاحتی منصوبے برینڈ پاکستان کے افتتاح کی ہدایت

 
0
199

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیاحت کے فروغ کے لیے گزشتہ دورِ حکومت میں شروع کیے گئے منصوبے ’برینڈ پاکستان‘ کے افتتاح کی ہدایت دے دی۔

اجلاس میں پاکستان ٹور ازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے ایم ڈی آفتاب رحمنٰ رانا نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے برینڈ پاکستان میں کچھ تبدیلیوں کے ساتھ افتتاح کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عیدالفطرکے بعد سیاحت کانفرنس میں برینڈ پاکستان کا افتتاح کیا جائے گا، برینڈ پاکستان کا ویب پورٹل قائم کیا جائےگا، جہاں ملک کے تمام سیاحتی مقامات کی معلومات دستیاب ہوں گی۔

ایم ڈی پی ٹی ڈی سی نے سیاحت کے فروغ کے لیے برینڈ پاکستان کے خیال کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا کہ برینڈ پاکستان پورٹل پر سیاحتی مقامات کی ویڈیوز بھی دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ سیاحت سے پاکستان اس وقت سالانہ 90 کروڑ ڈالر کما رہا ہے، تاہم آئندہ 2 سال کے دوران سیاحت کا سالانہ ریویںیو 2 سے3 ارب ڈالرتک لے جانے کا ہدف ہے۔

قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ برینڈ پاکستان پر تمام مذاہب کے مقدس مقامات اور ورث،، کی پروموشن کرنے کے ساتھ گندھارا تہذیب کے آثار قدیمہ کو بھی پروموٹ کیا جائے۔