اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

 
0
977

اسلام آباد ستمبر 09 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباداور گردو نواح میں اب سے کچھ دیر قبل زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ نوشہرہ ورکاں، مانسہرہ، گوجرانوالہ کوٹلی آزاد کشمیر، ایبٹ آباد، مری اور سیالکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی تاہم زلزلے میں جانی یا مالی نقصان کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔