خبردار ہوشیار! 30جون کو گھروں سے باہر نہ نکلیں،ورنہ پھنس جائینگے

 
0
1686

اسلام آباد 26 جون 2022 (ٹی این ایس): خبردار ہوشیار!عوام 30جون کو گھروں سے باہر نہ نکلیں،ورنہ مشکل بڑھ جائے گی ۔

محکمہ موسمیات نے 30 جون سے ملک کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

سندھ کے بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔