2017 میں اچھی کارکردگی کے حامل638 افسران و ملازمین کو 54,51,000روپے کے نقد انعامات دیئے گئے
2017ء میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے 121افسران وملازمین کوبڑی سزا اور 76 کو چھوٹی سزائیں دی گئیں
کراچی ، جنوری 04 (ٹی این ایس): سال 2017 کے دوران کراچی پولیس میں کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا عمل جاری رکھا گیا۔غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و ملازمان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی گئی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و ملازمان کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات دیے گئے۔
ترجمان کراچی پولیس عادل رشید کے مطابق 2017میں اچھی کارکردگی کے حامل638 افسران و ملازمان کو 54,51,000روپے کے نقد انعامات دیئے گئے جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔ 01 ایس پی کو 150,000روپے دیئے گئے ۔07 ڈی ایس پیز کو 2,28,000روپے دیئے گئے64 انسپیکٹرز کو 15,07,000 روپے دیئے گئے۔01پروس انسپیکٹر کو 3000 روپے دیئے گئے59 سب انسپکٹرز 7,77500 روپے دیئے گئے 82 اے ایس ایز کو 8,31,500 روپے دیئے گئے120 ھیڈ کانسٹیبلز کو 5,11,500 روپے دیئے گئے304 کانسٹیبلز کو 14,42,500 روپے دیئے گئے۔
2017 میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے 121 افسران و ملازمان کو Major Punishments اور 76 کو Minor Punishments دی گئیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے : 13انسپیکٹرز، 11 سب انسپکٹرز، 12 اے ایس آئیز، 1 ھیڈ کانسٹیبل، 12 کانسٹیبلز کو نوکری سے برطرف کیا گیا2 اے ایس آئیز اور 2 ھیڈ کانسٹیبلز نوکری سے ریٹائرڈ18 انسپکٹرز22 سب انسپکٹرز 5 اے ایس آئیز ، 3 ھیڈ کانسٹیبلز، 8 کانسٹیبلز کی نوکری کو فارفیچر کیا گیا۔5 انسپکٹرز، 5سب انسپکٹرز، 2 اے ایس آئیز کے عہدوں میں تنزلی کی گئی12 انسپکٹرز، 5 سب انسپکٹرز، 21 اے ایس آئیز 10 ھیڈ کانسٹیبلز، 19 کانسٹیبلز کو ملامت (Censure) کیا گیا۔7 اے ایس آئیز، 1 ھیڈ کانسٹیبل،1 کانسٹیبل کے سالانہ انکری منٹز اسٹاپ کئے گئے۔