چکوال کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں 2021 داخلہ شیڈول جاری

 
0
342

اسلام آباد 03 اگست 2021 (ٹی این ایس): ۔ضلع چکوال کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے لئے داخلہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے ریجنل ڈائریکٹر چکوال سیدہ بشری رضوی نے میڈیا کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں میٹرک و ایف اے کے داخلے 15 جولائی سے شروع کیے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں بی اے سے پوسٹ گریجویٹ تک کے داخلہ جات کا آغاز یکم ستمبر سے شروع کیا جا چکا ہے .علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل ڈائریکٹر چکوال سیدہ بشریٰ رضوی صاحبہ کے مطابق چکوال کی تمام تحصیلوں کے ھیڈ کوارٹرز اور سیلز پوائنٹس پرداخلےکیلئے پراسپیکٹس فراہم کی جارہی ہیں.داخلہ فارمپراسپیکٹس اوپن یونیورسٹی کے دفتر سے ھفتہ اتوار کی تعطیلات میں بھی دستیاب ہوں گی جبکہ داخلہ فیس آن لائن جمع کرانے کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے. انہوں نے بتایاکہ داخلہ فیس جاز کیش، یو پیسہ، ایزی پیسہ کے ذریعے بھی جمع کروائی جاسکتی ھیں.آن لائن ورکشاپس اور دیگر داخلہ امور کیلئے یونیورسٹی دفتر چکوال میں طلبا کی سہولت کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہے.
انہوں نے بتایاکہ میٹرک داخلہ کیلئے مڈل سرٹیفکیٹ کی شرط بھی ختم کردی گئی ھے، اب ب فارم پر بھی داخلہ لیا جا سکتا ہے. جبکہ غریب، متوسط اور مستحق طلباء فیس معافی و رعایت اور داخلہ معلومات کیلئے دفتر اوپن یونیورسٹی چکوال کےفون نمبر 0543553577 پر رابطہ اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے