چیئرمین سی ڈی اے کی ڈیجیٹلائزیشن پالیسی کے ثمرات ایم سی آئی نے قلیل مدت میں 60 کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس ریکور کر لیا

 
0
106

مالی سال 22۔2021 بغیر ریبیٹ ٹیکس وصولی کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے شہری فائدہ اٹھائیں۔ڈپٹی ڈی جی ریونیو/ایڈمن میاں محمد طارق لطیف

اسلام آباد 22 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت کے شہریوں سے پراپرٹی ٹیکس وصولی کیلئے شہریوں کو بلز کا اجراء کر دیا گیا شہریوں نے پراپرٹی ٹیکس بل وصول ہوتے ہی ادائیگی کا آغاز کر دیا اور ابتدائی دنوں میں 60 کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری بھی کر لی گئی ہے ڈپٹی ڈی جی ریونیو کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور ٹیکس دہندگان 5 فیصد ریبیٹ کے ساتھ واجب الادا ٹیکس مقررہ تاریخ سے پہلے جمع کروائیں انہوں نے شہریوں سے کہا کہ بل نہ ملنے کی صورت میں ایم سی آئی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن کیئے جا سکتے ہیں چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ڈیجیٹلائزیشن پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایم سی آئی ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے تمام امور کو ان لائن کر دیا گیا ہے جس سے شہری گھر بیٹھے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی سروسز سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں