فوج کے ساتھ ساز باز کرکے اقتدار میں آنے کی خواہش نہیں,الزامات غلط ہیں،عمران خان

 
0
401

اسلام آباد جولائی 28(ٹی این ایس )پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہےکہ فوج کے ساتھ ساز باز کرکے اقتدار حاصل کرنے کی خواہش نہیں اور اس طرح کے الزامات غلط ہیں۔یہاں  ایک بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو دئے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا  کہ ایسے مواقع کئی بار بار آئے جب وہ ملک میں انشتار کا سبب بن سکتے تھے لیکن صرف فوج کے آنے کے خدشے کی وجہ سے وہ  پیچھے ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت قائم رکھنے میں انہیں سب سے زیادہ دلچسپی ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پہلے ایسا کیا  نہ آئندہ کبھی فوج کے ساتھ ساز باز کرکے اقتدار لینے کی خواہش ہے، ان کا کہنا تھا کہ
محمد نواز شریف جنرل جیلانی کے ذریعے سیاست میں آئے اور ذوالفقارعلی بھٹو کو جب ایوب خان اوپر لائے تو اس وقت  وہ چھوٹے سے تھے،عمران خان نے مزید کہا کہ انہوں نے 21 سال جدو جہد کی ہے جس کے بعد وہ اس مقام پر پہنچے ہیں، کیا یہ جدوجہد اس لیے کی ہےکہ فوج کو اقتدار میں لاوں ؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا ان سے زیادہ بڑا اسٹیک ہولڈر اور کون ہے؟ایک سوال کے جواب میں  چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2016 میں  اسلام آباد لاک ڈاؤن کے موقع پر پارٹی کی مخالفت کے باوجود پشاور سے آنے والی ریلی کو روکا کیونکہ انہیں پتا تھا اس سے انتشار ہو گا اور گیم ان کے ہاتھ سے نکل جائے گی پھر فوج مداخلت کرے گی، اس لیے انہوں نے ریلی کو واپس بھیجا اور خود سپریم کورٹ چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس جتنی بڑی اسٹریٹ پاور ہے اس کے ذریعے اگر چاہیں تو کسی بھی وقت ملک میں انتشار پھیلا سکتے ہیں مگر ایسا نہیں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ جو آدمی ملک میں آزاد انتخابات کے لیے جدوجہد کرتا ہو وہ کیسے چاہے گا کہ فوج اقتدار میں آجائے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے انتخابی سیاست میں سیاسی خاندانوں کو ساتھ ملانے کی حمایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابی سیاست میں سیاسی خاندانوں کو ساتھ ملانا ضروری ہے، ایک ہزار حلقوں میں انتخاب لڑنا ہے اور ان سب حلقوں کے لیے نئے لوگ لانا ممکن نہیں ہے، اگر صرف نئے لوگوں کو ہی الیکشن لڑانا ہے تو ایسا پاکستان میں تو نہیں چاند پر ہی ہو سکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ سیاسی خاندانوں کے صاف ستھرے لوگوں کو انتخابات میں ٹکٹ دینے میں کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایک بھی ایسے شخص کو پارٹی میں شامل نہیں کیا جس کے خلاف نیب میں بدعنوانی کا مقدمہ ہو۔فوج سے ساز باز کر کے اقتدار کے حصول کی خواہش نہیں: عمران خان