ججز کی آمد میں تاخیر; سکیورٹی کلئیرنس ہونے تک ججز کمرہ عدالت میں نہیں آئیں گے

 
0
397

اسلام آباد جولائی28(ٹی این ایس):پانامہ لیکس کیس کا تاریخی فیصلہ آج سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں سنایا جائے گا ۔ فیصلہ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ساڑھے 11 بجے سنایا جانا تھا ۔ کورٹ روم نمبر ون میں تاریخی فیصلہ سنائے جانے کے پیش نظر کورٹ روم کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔ سکیورٹی کلئیرنس نہ ہونے کے باعث ججز کی کورٹ روم میں آمد 10 سے منٹ سے زائد تاخیر کا شکار ہے ۔ سکیورٹی کلئیرنس ہونے پر ہی ججز کورٹ روم نمبر 1 میں پہنچیں گے