اسلام آباد پولیس نے متعلقہ ایم این اے کی پرزور اسرار پر آصف کھوکھر کے ساتھ سیاسی انتقام

 
0
205

اسلام آباد 29 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد پولیس نے متعلقہ ایم این اے کی پرزور اسرار پر آصف کھوکھر کے ساتھ سیاسی انتقام، پولیس نے جب کاروائی کی تو آصف کھوکھر اپنے گھر میں سو رہے تھے تمام تر اسلحے کے لائسنس بھی موجود تھے مگر پولیس نے اپنے سے غیر قانونی اسلحہ ڈالا جس سے آصف کھوکھر کا کوئی تعلق نا ہے

آصف کھوکھر کا گھر تھانہ کورال کی حدود میں بھی نا ہے ویگو گاڑی کا جو نمبر 333 ہے اس سے فرخ خان کھوکھر کا کوئی تعلق نہیں ہے اور متحدد مرتبہ فرخ کھوکھر اپنے بیان میں یہ بتایا کے انکا 333 گروپ سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے

فرخ کھوکھر کا نام آپس پی کورال اور اسلام آباد پولیس استعمال کرکے ان کے خلاف سیاسی لوگوں کے کہنے پر انتقامی کاروائی کرنا چاہتی ہے اور سستی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہے

فرخ کھوکھر نے کہا میں اپنے اوپر لگے ہوئے جھوٹے الزامات لگانے پر اسلام آباداور ایس پی رولر کے خلاف ہائی کورٹ اسلام آباد میں جاؤں گا ۔اور اپنے دفع کے لیے ہر طرح کی قانونی کاروائی کروں گا ۔