شریف خاندان کی (آج) احتساب عدالت میں  پیشی

 
0
468

اسلام آباد،اپریل 09(ٹی این ایس ): ایون فیلڈ ریفرنس میں (آج ) بروز پیر  شریف خاندان کی اسی کہڑے اور پہرے میں احتساب عدالت میں  پیشی ہوئی۔اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلیجنس بیورو کو جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں داخلے سے روک دیا گیا۔ جس کے باعث حساس ادارے کے افسر کو پندرہ منٹ انتظار کے بعد داخلے کی اجازات دی گئی، افسر شدید  برہم ہوگئے،ان کا کہنا تھا کے  ایس ایس پی سیکورٹی سے کافی دیر میرا  رابطہ نہ ہوسکا۔اس اثنیٰ میں  عدالتی وقار کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مشیروں اور وزیروں کی فوج درفوج کمرہ عدالت میں داخل ہو گئی۔جبکہ عدالتی عملے اور دیگر کورٹ روم میں آنے والے ساءیلن سمیت میڈیا کے نمائندوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔