خلیج عرب میں منعقدہ مشق میں پاکستان، امریکہ ،بحرین،ترکی ،سعودی عرب،کویت اور متحدہ عرب امارات کے جہازوں نے حصہ لیا

 
0
480

خلیج عرب ،اپریل 09(ٹی این ایس):آج بروز  پیر خلیج عرب میں منعقد ہونے  والی مشق میں  بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان ، پی این ایس ہمت اور میری ٹائم سکیورٹی جہاز بسول کی خلیج میں شرکت۔ خلیج عرب میں منعقدہ مشق میں امریکہ ،بحرین، پاکستان ،ترکی ،سعودی عرب،کویت اور متحدہ عرب امارات کے جہازوں نے حصہ لیا۔ اس ضمن میں جنگی جہازوں کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کے لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ پی تھری سی، اسپیشل سروس گروپ اور پاک میرینز نے بھی مشق میں حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق  پی این فلوٹیلا کی کمانڈ پاک بحریہ کے کموڈور محمد فیصل عباسی نے کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  مشق کے سی فیز کے دوران غیر روایتی جنگ ، ساحلی دفاع، فضائی دفاع اور سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی مختلف مشقیں کی گئیں۔ مشق میں پاک بحریہ کی شرکت خطے میں امن کو فروغ دینے اور میری ٹائم سکیورٹی
کو مزید مضبوط بنانے کے ضامن میں پاک بحریہ کی پالیسی کی عکاس ہے ۔