تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع 

 
0
304

لاہور ،09اپریل(ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں رمضان کی آمد سے ایک ماہ پہلے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ قیمتیں بڑھانے والے مافیا نے روٹی ،نان، دودھ،دہی ، مصالحہ جات ، گھی، آٹا، دالوں سمیت ہر چیز میں بیس سے تیس فیصد اضافہ کردیا ہے۔ دوسری طرف نومولود بچوں کے ڈبے کے دودھ کی قیمتوں میں بھی تیس سے پچاس روپے تک مختلف ناموں سے آنے والے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اس کا قابل افسوس پہلو یہ ہے کہ شہر میں اسی کے قریب پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود ہے جنھوں نے نگرانی کرنے والے مافیا کو کھلی چھٹی دے دی ہے۔