سرگودھا،نا معلوم افراد نے گیارہویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش میں مزاحمت پر قتل کر دیا 

 
0
287

سرگودھا ،09اپریل(ٹی این ایس):سرگودھا کے نواح میں نا معلوم افراد نے گیارہویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش میں مزاحمت پر گلا دبا کر قتل کر دیااور فرار ہو گے۔ذرائع کے مطابق معظم آباد میں سات روز قبل طالبہ مصباح کوگھرکے باہر سے اغوا کر کے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی گئی اور مزاحمت پر اس کا گلا دبا گیا اور نا معلوم ملزمان حالت غیر میں چھوڑ کر فرار ہوگے۔فوری طور پرطالبہ کو طبی امداد دے کرتشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا۔ جہاں وہ چھ روز بعد دم توڑ گئی۔جہاں سے طالبہ کی نعش کوکوٹمومن لا کر پولیس نے تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔پولیس مقتولہ سے زیادتی کی کوشش یا گلہ دبا کر قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔تھانہ کوٹ مومن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں۔آر پی او اختر عباس نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔اور ہدائت کی کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔طالبہ مصباح معظم آباد کے غریب محنت کش کی بیٹی تھی جس کے لواحقین نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔