سرگودہا، تین خواتین کو بہیمانہ تشد دکر کے زخمی کر دیا گیا 

 
0
278

سرگودہا ،09اپریل(ٹی این ایس): تین خواتین کو بہیمانہ تشد دکر کے زخمی کر دیا گیا ۔بتا یا گیا ہے کہ نواحی گاؤں 71 شمالی کی رہائشی زبید ہ بی بی کی ملز ما ن غفار اور بلا ل سے دو روز قبل تلخ کلامی ہو ئی تھی جس کا بدلہ لینے کے لئے گذشتہ روز ملز ما ن نے اپنے چار دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خاتون پر حملہ کر دیا اور اسے ڈنڈے ما ر کر مضروب کر دیا ۔تھانہ جھا ل چکیا ں پولیس نے خاتون کے میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ کی بنا ء پر ملز ما ن کے خلا ف مقدمہ در ج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے ۔دوسر ا واقعہ تھانہ لکسیاں کی حدو د میں ہو ا جہاں ملز ما ن غلا م مصطفی اور قاسم وغیرہ نے کوثر بی بی ، تنو یر بی بی اور ایک شخص محمد حیات کو زخمی کر دیا ۔