وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کے تجارتی وفد کی فہد الباش کی قیادت میں ملاقات

 
0
665

سعودی وفد کا پنجاب میں زراعت، سوشل سیکٹر، لائیو سٹاک اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار
چولستان میں صحرا کی ہزاروں ایکڑ اراضی کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نخلستان میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، حمزہ شہباز
پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول، وقت آگیا ہے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو پائیدار معاشی شراکت داری میں بدلیں
وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،صوبائی وزراء، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی کی شرکت
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا افغانستان میں زلزلے کے باعث جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا سینیٹر نزہت صادق کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا سینئرصحافی سدرہ ملک کے والد و عاصم نصیر کے سسر کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور 22 جون 2022 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کے تجارتی وفد نے فہد الباش کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں سعودی سرمایہ کار اور کاروباری شخصیات شامل تھیں۔ سعودی وفد نے پنجاب میں زراعت، سوشل سیکٹر، لائیو سٹاک اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ہے اور وقت آگیا ہے کہ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو پائیدار معاشی شراکت داری میں بدلیں۔چولستان میں صحرا کی ہزاروں ایکڑ اراضی کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نخلستان میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔اکنامک پارنٹر شپ کے فروغ سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب میں زراعت لائیوسٹاک اور سماجی شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بہترین قابل اعتماد دوست ہے۔سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔پنجاب اور اس کے عوام سعودی عرب کے تعاون کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔ سعودی وفد کے سربراہ فہد الباش نے کہا کہ پنجاب میں زراعت، لائیو سٹاک اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ صوبائی وزیر سردار اویس لغاری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ صوبائی وزیر سردار اویس لغاری، خواجہ احمد حسان، عبدالعلیم خان، تہیہ نون، سائرہ افتخار، علی رضا، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نعمان کبیر، دیگر عہدیداران اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،صوبائی وزراء، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی کی شرکت
:-وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت آج 90شاہراہ قائد اعظم پر صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقدہوا،جس میں صوبائی وزراء، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی-وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے پر پورا فوکس کیا گیا ہے۔عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں،ہم نے عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہے۔ 3 ماہ تک پنجاب میں جان بوجھ کر آئینی بحران پیدا کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پنجاب کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی پر 200ارب روپے کی سبسڈی دی۔ارادے نیک اور سمت درست ہو تو اللہ تعالٰی کی مدد بھی شامل حال ہوتی ہے۔مشکلات آتی رہتی ہیں اور اللہ تعالٰی ان مشکلات میں آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔آپ میری ٹیم ہیں اور میرے دروازے آپ سب کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔عوام کی مشکلات میں کمی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔اجلاس میں نئے مالی سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی طہ کی گئی- صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے بھی اجلاس سے خطاب کیا-
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا افغانستان میں زلزلے کے باعث جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار:-وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف نے افغانستان میں زلزلے کے باعث جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے-وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے افغان بہن بھائیوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا ہے اور کہاہے کہ افغانستان میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پر دلی رنج ہوا ہے۔مشکل کی گھڑی میں افغان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے زلزلے سے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعابھی کی ہے-
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا سینیٹر نزہت صادق کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سینیٹر نزہت صادق کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اپنے تعزیتی پیغام میں سینیٹر نزہت صادق اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا سینئرصحافی سدرہ ملک کے والد و عاصم نصیر کے سسر کے انتقال پر اظہار افسوس: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سینئرصحافی سدرہ ملک کے والد و عاصم نصیر کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔