وزیر اعظم کا مہنگائی کو کم کرنے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

 
0
107

اسلام آباد 20 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کی لہر کا احساس ہے۔ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کااجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام وفاق اور صوبائی حکومتوں کی معاونت سے شروع ہو گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کااجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام وفاق اور صوبائی حکومتوں کی معاونت سے شروع ہو گا۔ ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کو احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر بریفنگ دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں موجودہ مہنگائی کی لہر کا احساس ہے اور غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا پروگرام شروع کیا جائے۔ صحت، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں۔

اجلاس میں سندھ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر اعظم عمران خان کو ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کی تیاریوں پر بریفنگ میں کہا گیا کہ پسماندہ طبقے کے لیے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام رواں سال شروع ہو گا اور پروگرام کے ذریعے مخصوص اشیا پر کریانہ اسٹور سے خریداری پر رعایت ہو گی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ احساس اور نیشنل بینک کے اشتراک سے موبائل پوائنٹ آف سیل نظام تیار ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔