ڈسکہ الیکشن بے ضابطگی پر الیکشن کمیشن کے 2 اعلیٰ افسران کیخلاف کارروائی شروع

 
0
77

اسلام آباد 09 نومبر 2021 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد شروع کردیا۔

جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عابد حسین کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنائے جائے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اطہر عباسی کو بھی (افسر بکار خاص) او ایس ڈی بنائے جائے کا حکم نامہ جاری ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کے اسٹیبلشمنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے عابد حسین اور اطہر عباسی کو مرکزی سیکرٹریٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ دونوں افسران ڈسکہ انکوائری رپورٹ میں انتظامی کوتاہی کے مرتکب قرار پائے تھے۔

این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پر بنائی گئی انکوائری ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دھاندلی میں خواتین افسران بھی مردوں کے شانہ بشانہ رہیں، انکوائری رپورٹ میں محکمہ تعلیم پنجاب کی افسران کے کردار کا پردہ چاک کر دیا ہے۔