پنجاب میں فضائی آلودگی کی خطرناک لہر، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر

 
0
105

اسلام آباد 22 نومبر 2021 (ٹی این ایس): پنجاب میں فضائی آلودگی میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ہے۔

صبح کے اوقات میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارت کا شہر کولکتہ دوسرے، دہلی تیسرے اور کراچی آٹھویں نمبر پر موجود رہا۔

آلودہ ترین شہروں کا جائزہ اگر ملکی سطح پر لیا جائے تو ملک کے آلودہ شہروں میں بہاولپور پہلے اور ساہیوال دوسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب سے ملتان اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی فضائی آلودگی کی صورتحال خراب ہے۔