ای الیون کے رہائشیوں کیلئے بڑی خبر،ایچ الیون قبرستان میں تدفین کی اجازت

 
0
135

اسلام آباد 26 نومبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ،سیکٹر ای الیون کے رہائشیوں کیلئے بڑی خبر،ایچ الیون قبرستان میں تدفین کی اجازت دیدی گئی
وفاقی دارالحکومت کے ارکان اسمبلی کے کہنے پر ای الیون کے رہائشیوں کو ایچ الیون کے قبرستان میں تدفین کی اجازت دیدی گئی، یہ اجازت اس وقت تک ہوگی جب تک نے قبرستان کیلئے جگہ مختص نہیں کی جاتی ۔ایم سی آئی ایچ آر کے میاں طارق لطیف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ای الیون کے مکینوں اور حلقے کے ایم این اے کے مطالبے پر قبرستان میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ سیکٹر کے رہائشیوں کی تدفین کی اجازت دی گئی ہے۔