سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر ایس ایچ او ائرپورٹ غازی کانسٹیبل نبیل احمدکے استقبال کے لئے پہنچ گئے

 
0
272

راولپنڈی 28 نومبر 2021 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر ایس ایچ او ائرپورٹ غازی کانسٹیبل نبیل احمدکے استقبال کے لئے پہنچ گئے غازی کانسٹیبل تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ فیصل کالونی میں علاج معالجہ کے لئے آۓ تھے سی پی او کی ہدایات کے مطابق ایس ایچ او نے غازی کا استقبال کیا اور علاج معالجہ کا انتظام کیا, ایس ایچ او نے غازی کانسٹیبل نبیل احمد کا اپنی نگرانی میں معائنہ کروایا ایس ایچ او ائیرپورٹ نےغازی کانسٹیبل نبیل احمدکی جلد صحت یابی کی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، سی پی او اطہر اسماعیل کی ہدایت پر غازی کانسٹیبل نبیل احمد کے بہترین علاج کے لیےایس ایچ او ائیر پورٹ نے ڈاکٹر سے مشاورت کی، راولپنڈی پولیس اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، سی پی او اطہر اسماعیل