رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے،چیف کمشنر اسلام آباد کو خط ارسال

 
0
123

اسلام آباد 07 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا بیان حلفی سامنے آنے کے بعد اہم پیش رفت،رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط لکھ دیا گیا،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط ارسال کر دیا۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ رانا شمیم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس زیر التوا ہے،ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی کارروائی شروع کی جائے۔دوسری جانب سابق چیف جج رانا شمیم نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جو کچھ بیان حلفی میں کہا اس پر ثاقب نثار کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، بیان حلفی پبلک نہیں کیا ، توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہو سکتی۔رانا شمیم نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ اپنی زندگی میں بیان حلفی پبلک نہیں کرنا چاہتا تھا، برطانیہ میں بیان ریکارڈ کرانے کا مقصد بیان حلفی کو بیرون ملک محفوظ رکھنا تھا، مرحومہ بیوی سے وعدہ کیا تھا حقائق ریکارڈ پر لاؤں گا۔