اسلام آباد 07 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): پنجاب گروپ آف کالجز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا پختون امن کمیٹی کے صدر معروف سماجی شخصیت جاوید خان بنگش نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر چیف گیسٹ جاوید خان بنگش نے کہا کہ پنجاب گروپس آف کالج تعلیمی میدان میں انقلاب پربا کررہے ہیں اور پنجاب گروپس أف کالج کے ہونہار طلبا اور طالبات پاکستان کانام دنیا روشن کررہے ہیں تقریب میں پنجاب گروپس أف کالج انتظامیہ کی جانب سے پختون امن کمیٹی کے صدر جاوید خان بنگش کا پرتپاک استقبال کیاگیاتقریب کے أخر میں جاوید خان بنگش نے کامیاب طالبات کو سرٹیفیکٹ اور کالج انتظامیہ سے اظہار تشکر اور طلبا اور طالبات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسين پیش کیا