لاہور 09 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): لاہور،پنجاب بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، صوبائی حکومت نے سات افسران کے تبادلے کردیئے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری اوقاف پنجاب نبیل جاوید کمشنر سرگودھا ڈویژن تعینات کر دیئے گئے ہیں ، ممبر بورڈ آف ریونیو منصور قادر سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی تعینات کر دیئے گئے ہیں ، اسد اللہ فیض سیکرٹری ٹورازم پنجاب اور سیکرٹری لیبر لیاقت چھٹہ کا تبادلہ کرکے کمشنر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا ہے ، اسپیشل سیکرٹری اسکولز ڈاکٹر سہیل شہزاد سیکرٹری لیبر ، ظہیر حسن اسپیشل سیکرٹری اسکولز تعینات کر دیئے گئے ہیں ، عائشہ حمید ڈی جی پاپولیشن ویلئفیر پنجاب اور ڈاکٹر احمد افعان سیکرٹری اوقاف تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔