آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے اور بیمار پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی

 
0
127

اسلام آباد 10 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے اور بیمار پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی
جس جس کانسٹیبل، اے ایس آئی، ایس پی کو دوران ڈیوٹی فائر لگا ہے اسے محکمہ سرکاری طور پر غازی ڈکلیئر کرے گا۔انہیں غازی کا سٹیٹس دیا جائے گا اور انکے نام کے ساتھ غازی لکھا جائے گا۔ فرائض کی ادائیگی کی خاطر گولی کھا لینا بہادری کا کام ہے جو ہر کوئی نہیں کر سکتا۔فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے افسران و جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے موقع پر 54 پولیس اہلکاروں کی مالی معاونت بھی کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا کے آپ لوگ غازی ہیں اور آپکو ہمیشہ عزت کی نظر سے دیکھا جائے گا محمد احسن یونس آئی جی اسلام آباد