الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد بڑھنے لگی

 
0
169

اسلام آباد 12 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد،الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد بڑھنے لگی، 8 نئی سیاسی جماعتوں کا اندراج ہوگیا۔
الیکسن کمیشن سے جاری تفصیل کے مطابق میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 135 ہو گئی ہے ،نئی رجسٹرڈ ہونے والی سیاسی جماعتوں میں عوامی تحریک، پاکستان محافظ پارٹی (نیشنل)، قومی عوامی تحریک پاکستان شامل ہیں ،پاکستان تحریک اتحاد،فرسٹ ڈیموکریٹ فرنٹ، پاکستان پیپلز الائنس بھی نئی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان عام آدمی موومنٹ اور کسان اتحاد بھی نئی سیاسی جماعتوں میں شامل ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ 135سیاسی جماعتوں میں سے صرف16 سیاسی جماعتیں پارلیمان کا حصہ ہیں۔