اسلام آباد میں مقبول گلوکاروں کے ساتھ رنگا رنگ سگنیچر فوڈ فیسٹیول کا آغاز

 
0
84

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین روزہ ”اسلام آباد ٹیسٹ” فوڈ فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا ہے ۔اتوار کے روز میڈ یا ر پورٹ کے مطا بق اسلام آباد ٹیسٹ کے نام سے منعقدہ اس ایونٹ میں موسیقی کا تڑکا بھی بھر پور طریقے سے لگایا گیا ۔ فیسٹیول کے پہلے روز معروف گلوکار فلک شبیر اور شمون اسماعیل سمیت دیگر گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ،جس سے لوگ خوب محضوظ ہوئے ۔ایونٹ میں کھانوں کے 80 سے زائداقسام سٹالز سمیت دیگر سٹالز سجائے گئے جہاں نہ صرف پاکستان کے مختلف علاقوں کے کھانے دستیاب تھے بلکہ یہاں شائقین چین سمیت دیگر ممالک کی ڈشز سے بھی لطف اندوز ہوئے ۔ فوڈ فیسٹیول کے تینوں روز چینی کھانوں میں عوام نے بہت دلچسپی لی ۔ اسلام آباد ٹیسٹ فیسٹیول میں چائنا میڈیا گروپ کے ایم 98دوستی چینل نے بطور میڈیا پارٹنر اپنا سٹال بھی سجایا جہاں آنیوالوں کو چینی ثفاقتی تحائف دئیے گئے۔فیسٹیول میں آنیوالے بہت سے لوگوں نے پاک- چین دوستی اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو خوش آئند قرار دیا ۔ ایونٹ کے دوسرے روز برطانیہ کے مشہور بھنگڑا سنگر آر ڈی بی منج اور نندی کور سمیت دیگر گلوکا روں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ۔ اسلام آباد ٹیسٹ فیسٹیول کے تیسرے اور آخری روز عوام کی کثیر تعدا د نے اس میں شرکت کی اور نہ صرف کھانوں بلکہ موسیقی سے بھی لطف اندوز ہو ئے ۔ تیسرے اور آخری روز گکوکار فرحان سعید، عاصم اظہر ، کیفی خیل اور ینگ سٹنرز نے اپنے فن کا بھر پور مظاہرہ کیا اور شائقین سے خوب داد سمیٹی ۔اسلام آباد ٹیسٹ فیسٹیول کے میڈیا پارٹنر کے طور پر ایف ایم 98 دوستی چینل نے تینوں دن اس کی بھر پور کوریج کی۔