ڈالر کی پرواز روکنے کیلئے ایم کیو ایم کو لانا ہو گا، فاروق ستار

 
0
168

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مطالبے پر پہلی بار وقت سے قبل مردم شماری ہو رہی ہے، میں ساری سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں کہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ میں دعوی کرتا ہوں یہ سال ایم کیو ایم پاکستان کا سال ہوگا، یہ ایم کیو ایم کی نشاط ثانیہ کا سال ہے، یہ ایم کیو ایم کی کامیابیوں، مستحکم ہونے کا سال ہے، ہم سب نے مل کر متحد منظم اور مستحکم ایم کیو ایم 11 جنوری کو دوبارہ متحرک کی۔
سینئر ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک جماعت نہیں ایک فین کلب ہے، تحریک انصاف میں کارکنان نہیں نہ ہی کارکن سازی ہے، ڈسٹرکٹ ایسٹ کی جانب سے مردم شماری میں خلل ڈالا جا رہا ہے، وہاں پیپلز پارٹی کے شمار کنندگان ہماری آبادی کو لاپتہ کر رہے ہیں، اب ایم کیو ایم کا جلسہ تاریخی جلسہ ہو گا، یہ 4 جنرل ورکرز اجلاس چھوٹے ٹریلرز تھے۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ ڈالر کی پرواز روکنے کیلئے ایم کیو ایم کو لے کر آنا ہو گا، کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا اور پلتا ہے، تیل، ڈالر کی قیمتوں اور قدر کو کم کرنا صرف کراچی کے مرہون منت ممکن ہے، اس ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ایک مکالمے کی ضرورت ہے۔