ڈپٹی کمشنر کورنگی عبدلواجد شیخ کی ہدایت پر واٹر بورڈ کی مین سیوریج لائین پر قائم غیر قانونی تجاوزات ،دوکان اور تقریبا 100 سے زائد مکانوں کو مسمار کر دیا گیا
ؔکراچی اپریل 18( ٹی این ایس) کراچی ڈپٹی کمشنر کورنگی عبدلواجد شیخ کی ہدایت پر سب ڈویژن کورنگی مہران ٹاون پر قائم ناجائز تجاوزات کہ خلاف گرینڈ آپریشن کا انعقاد کیا گیا ۔تفصیلات کہ مطابق واٹر بورڈ کی مین سیوریج لائین پر قائم غیر قانونی تجاوزات ،دوکان اور تقریبا 100 سے زائد مکانوں کو مسمار کر دیا گیا ۔ کورنگی مہران ٹاون سے گزرنے والیواٹر بورڈ کی 36انچ قطر کی سیوریج لائن پر ناجائز تجاوزات قائم تھی جس کی وجہ سے مرکزی سیوریج لائن کئی مرتبہ پھٹ چکی تھی اور آئے دن سیویریج کے مسائل پیدا ہوتے تھے ۔جس کی سبب ضلع کورنگی کی بڑی آبادی بری طرح متاثر ہو رہی تھی ۔منگل کو ڈپٹی کمشنر کورنگی عبدل واجد شیخ کی زیر نگرانی آپریشن کیا گیا ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو وسیم الدین ،اسسٹنٹ کمشنر کورنگی نجیب جمالی ، ایس پی کورنگی شعبان علی ،مختیار کار کورنگی احمد میمن ،واٹر بورڈ کے ایکز یکٹیو انجینئر ایاز تونیو ،کے ڈی اے کے افسران ،پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے ،ڈسٹرکٹ پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ پولیس کی بھاری نفری کہ ساتھ موجود تھے ۔آپریشن کے دوران بھاری مشینری کی مدد سے تقریبا 1500 RFT کی جگہ خالی کرائ گئ اور 100 سے زائد مکانات اور دوکانوں کو مسمار کر دیا گیا ۔کئ مقامات پر روکاوٹ کا سامنا بھی کرنا پڑا مگر لوکل پولیس کی بر وقت حکمت عملی کی وجہ سے اس کو کنٹرول کر لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر کورنگی نے کامیاب آپریشن پر لوکل پولیس کے کام کی تعریف کی ۔