اسلام آباد جولائی30(ٹی این ایس )سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دینے پر استعفے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور مری پہنچ گئے ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی اور ملازمین سے الگ الگ مصافحہ بھی کیا جبکہ اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید اور آصف کرمانی بھی ہمراہ تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف وزیراعظم ہاؤس سے اہلخانہ کے ہمراہ مری پہنچ گئے ان کے ہمراہ ان کی والدہ محترمہ بھی تھیں، مری پہنچنے کے بعد مریم صفدر اپنے بھائی کے ہمراہ اپنی رہائیش گاہ سے باہر آئیں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عوام کے دلوں کے اب بھی وزیر اعظم ہیں۔













