اٹک ٗ وین اور ٹرک کے درمیان تصادم ٗ تیرہ افراد جھلس کر جاں بحق

 
0
496

ا ٹک جولائی30(ٹی این ایس ) اٹک کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی وین راولپنڈی سے پشاور آرہی تھی کہ اٹک کے قریب حسن ابدال روڈ پر ایبٹ آباد چوک کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔مذکورہ ہائی ایس وین، ٹرک سے تصادم کے بعد قریب نصب گیس کی مین پائپ لائن سے ٹکرا گئی جس کے بعد وین اور گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔حادثے کے نتیجے میں وین میں سوار 13 مسافر موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ اور پولیس موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پانے کیلئے امدادی کاموں کا آغاز کیا۔ریسکیو حکام نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آگ پر قابو پاکر لاشوں کو وین سے نکال لیا گیا تاہم وین میں موجود تمام مسافر بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جن کی تعداد 13 ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام لاشیں ناقابل شناخت ہیں اور انہیں مزید کارروائی کیلئے حسن ابدال کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔دوسری جانب ڈی پی او عبد الرشید نے جائے حادثے کے قریبی علاقے کو مزید کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے خالی کرا لیا ہے۔