دوبارہ گنتی ٗ خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے عثمان ڈار کو شکست دیدی 

 
0
295

سیالکوٹ 26جولائی(ٹی این ایس)عام انتخابات 2018میں حلقہ این اے 73سیالکوٹ سے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے دوبارہ گنتی کے بعد پی ٹی آئی کے عثمان ڈار کو شکست دیدی ۔پہلی خبر آئی تھی کہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 73 سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے عثمان ڈار ایک لاکھ 13 ہزار 453 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے اور ن لیگ کے خواجہ آصف نے ایک لاکھ 12 ہزار 717 ووٹ حاصل کئے

تاہم لیگی امیدوار خواجہ آصف کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی جس کے بعد غیر سر کاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق خواجہ آصف محمد نے 116917ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے 115464وو ٹ حاصل کئے ۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اقامہ رکھنے کی وجہ سے خواجہ آصف پرتاحیات نا اہلی کی پابندی عائد کی تھی تاہم سپریم کورٹ نے انہیں بحال کر دیا تاہم بد قسمت خواجہ آصف عوامی عدالت میں شکست سے دوچار ہو گئے۔