بلاول بھٹو نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد کردہ جرمانے کو چیلنج کر دیا

 
0
145

اسلام آباد 15 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 50 ہزار جرمانے کو چیلنج کر دیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کر دی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ، نثار کھوڑو اور سعید غنی نے بھی الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کر دی۔

بلاول بھٹو نے دائر کردہ اپیل میں مؤقف اپنایا کہ پشاور میں پارٹی کا یوم تاسیس تھا انتخابی جلسہ نہیں اور انتخابی ضابطہ اخلاق سیاسی سرگرمیوں سے نہیں روکتا۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے نوٹس کا جواب دینے کی مہلت مانگی تھی جو نہیں دی گئی۔ الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔