وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے گورگٹھڑی پشاور میں ثقافتی ورثہ کی بحالی کے منصوبے پر بروقت کام شروع کرنے کاحکم دیدیا

 
0
379

پشاور جولائی 30( ٹی این ایس )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے گورگٹھڑی پشاور میں ثقافتی ورثہ کی بحالی کے منصوبے پر بروقت کام شروع کر کے 30 دسمبر 2017 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ گورگٹھڑی میں ثقافتی ورثہ کو اسکی حقیقی شکل و صورت اور اصل جوہر میں بحال کرنا چاہتے ہیں۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ثقافتی ورثہ نہ صرف سیاحوں کیلئے پرکشش ہوگابلکہ اس سے پشاور کی مجموعی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ایم پی اے شوکت یوسف زئی ، سیکرٹری ثقافت و سیاحت ، ڈائریکٹر آرکیالوجی اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو منصوبے کے مجموعی پلان، تفصیلی ڈیزائن اور اسکی افادیت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں سال ستمبر کے آخر میں منصوبے پر عملی کام شروع ہو جائیگا جسے 30 دسمبر2017 تک چار ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے مجموعی طور پر 135 عمارتیں ٹارگٹ کرینگے مستقبل میں صفائی کا مستقل نظام ریگولر بزنس جنریشن سمیت اہم فیچرز شامل ہیں۔ زیر زمین فیبر آپٹک بچھائی جائے گی اس وقت وہاں 25 ٹرانسفارمرز نصب ہے جن کی تعداد کم کرکے 9 پر لائی جائیگی اور وہ بھی پوشیدہ ہونگے ثقافتی ورثہ کو عالمی معیار کے مطابق بحال کر کے سیاحوں کا مرکز بنایا جائے گا ۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کے ڈیزائن سے اتفاق کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کے پلان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھی شئیر کریں اور بر وقت شروع کر کے ہر صورت میں 30 دسمبر 2017 تک مکمل کریں انہوں نے منصوبے پر عمل درآمد کی مکمل ٹائم لائنز بھی طلب کی اور کہا کہ وہ ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور بحالی کے اس منصوبے کی معیاری تکمیل میں وسائل کی کمی کو آڑھے نہیں آنے دینگے۔