وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے چیئرمین و چیف کمشنر اسلام آباد نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کا نام استعمال کرنیوالی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو اپنے نام تبدیل کرنے ہونگے

 
0
146

اسلام آباد 01 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے چیئرمین و چیف کمشنر اسلام آباد نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کا نام استعمال کرنیوالی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو اپنے نام تبدیل کرنے ہونگے تاکہ یہ تاثر قائم نہ ہو کہ یہ سوسائٹیز سرکاری ادارے کی ہیں۔ یہ احکامات رجسٹرار کوپریٹو سوسائٹیز کو جاری کی گئیں ہیں کہ تمام سوسائٹیز کو نوٹسز جاری کئے جائیں کہ وہ تین ہفتوں کے اندر نام کو تبدیل کریں۔

اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔