کراچی کے باسی ہو جائیں ہوشیار، شہر قائد کڑاکے کی سردی کی پیشگوئی

 
0
301

کراچی 07 جنوری 2022 (ٹی این ایس): محکمہ موسمیات نے کل سے شہر قائد میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہےچیف میٹرولوجسٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سےرخصت ہوچکا ہے تاہم مشرقی سندھ پراس کےاثرات دوپہرتک رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہےکہ کل سے کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے اور یہ شدت 16 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق 16 جنوری کے بعد مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔