چیئرمین عامر علی احمد کی ہدایت پرسی ڈی اے مری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کو آ گیا

 
0
152

اسلام آباد 08 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد ،چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور ممبر انجینئر نگ کی ہدایت پروفاقی ترقیاتی ادارہ مری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کو آ گیا ، برف ہٹانے کیلئے دو وہیل لوڈور ، دو ڈمپر اور اسٹاف مری روانہ کر دیا گیا ،ڈیزل کا ڈرم بھی مشنری کے ساتھ بھجوا دیا گیا ، سی ڈی اے حکام صورتحال کے تناظر میں مری کی انتظامیہ ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) نے مری میں برف میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیوکرنے اور روڈز سے برف ہٹانے کیلئے مشنری اور سٹاف مری روانہ کر دیا ، ڈائریکٹر ایم اینڈ آر ایم عمر صغیر ڈائریکٹر روڈ نارتھ رانا طارق ، ڈپٹی ڈائریکٹر علی اصغر گوپانگ این ایل سی اور سی ڈی اے کی مشنری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ،ریسکیو آپریشن میں راولپنڈی اور مری انتظامیہ اور فوج کے ساتھ مل کر حصہ لیا جائے گا ۔ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے سید منور شاہ کی طرف سے سی ڈی اے افسران اور عملے کو ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک موقع پر موجود رہنے اور امدادی سرگرمیاں سر انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔