وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی ضلعی اور ٹریفک پولیس مری میں سیاحوں کی مدد کیلئے پیش پیش

 
0
1340

اسلام آباد 08 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی ضلعی اور ٹریفک پولیس مری میں سیاحوں کی مدد کیلئے پیش پیش آر پی او ، سی پی او اور سی ٹی او راولپنڈی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی نگرانی میں مصروف ہیں ۔ ترجمان پنجاب ہولیس مری کی 90 فیصد سڑکیں کلیئر کرا لی گئی ہیں، گاڑیوں میں سے بچوں اور فیملیز کو نکال کر سرکاری گیسٹ ہاؤس اور محفوظ مقامات پر شیئر کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کو خوراک شک میوہ جات، ادویات ، گرم کپڑے سمیت دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں ۔ گزشتہ اتوار سے کل تک مری میں 157665 گاڑیاں داخل ہوئیں۔ کل شام تک 123920گاڑیاں مری سے آﺅٹ ہوئیں۔ کل تک مری میں 33745 گاڑیاں موجود تھیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک 33373 گاڑیوں کو ریسکیو کرکے نکالا جا چکا ہے۔ مری میں اس وقت مقامی شہریوں کی گاڑیوں کے علاؤہ سیاحوں کی خالی گاڑیاں برف میں پھنسی ہیں، جو نکالی جا رہی ہیں۔ ایکسپریس ہائی وے مکمل طور پر کلئر ہیں، پرانا جی ٹی روڈ پر ٹریفک آہستہ آہستہ چل رہی ہے۔ کلڈنہ سے باڑیاں تک روڈ سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ روڈ پر درختوں کے گرنے اور شدید برف پڑنے کی وجہ سے مشکل پیش آ رہی ہے۔ مری جانے والے مین راستوں سترہ میل ٹول پلازہ ، پھلگراں ٹول پلازہ اور جی ٹی روڈ سے داخلہ پر نفری تعینات ہے۔ ایمبولینسوں سمیت تمام ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کو مری میں داخلے اور نکلنے کی اجازت ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر روڈز سے برف ہٹا کر راستے کلیر کیے جا رہے ہیں۔ ضلعی پولیس راولپنڈی ، ٹریفک پولیس راولپنڈی کے علاوہ چکوال اور اٹک پولیس کے اہلکار بھی ریسکیو ورک میں حصہ لے رہے ہیں ۔ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب مری میں موجود سینیئر پولیس افسران اور ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔