نیپرا نے بجلی پھر مہنگی کر دی

 
0
122

اسلام آباد 14 جنوری 2022 (ٹی این ایس): نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 30 پیسے کا اضافہ کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی تاہم اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔