وزیراعلیٰ پنجاب نے رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ میں اضافے کا اعلان کردیا

 
0
237

اسلام آباد 09 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب نے رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ میں 50کروڑ سے بڑھاکرایک ارب کرنے کا اعلان کردیا اور کہا 677 مزید رحمت اللعالمینؐ اسکالرشپ دیئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے اسکالر شپ کے تحت گزشتہ برس50کروڑرکھےگئے، روا ں برس رحمت اللعالمین ؐاسکالر شپ کو بڑھا کرایک ارب کردیا گیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 10574ذہین اورنادارطلباکورحمت اللعالمینؐ اسکالرشپ دیئےجاچکےہیں، پیف کےتحت677مزید رحمت اللعالمینؐ اسکالرشپ دیئےجائیں گے، سیرت چیئرکےتحت محققین کوریسرچ کےلئےمعاونت فراہم کی جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ 36اضلاع میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐ کےتحت تقریبات جاری ہیں، عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐمناکردنیاکوپیغام دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حضرت محمدؐکی عظمت انسانی سوچ اورخیال سے بالاتر ہے، حضرت محمدخاتم الالنبینؐ ہیں اورآپؐ کی شان پر دنیا جہان قربان، رحمت اللعالمینؐ کی شان بیان کرنا ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔