وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے )انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا،غیرقانونی تعمیرات اورتجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری

 
0
150

اسلام آباد 08 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے )انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا،غیرقانونی تعمیرات اورتجاوزات کے خلاف آپریشن کئے جارہے ہیں۔اسی ضمن میں گزشتہ روز ادارہ ہذا نےآئی ایٹ مرکز اور آئی جے پی روڈپرموجود سی ڈی اے کےپلاٹوں پر غیر قانونی قبضہ اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے۔قبضہ مافیا نے آئی ایٹ مرکزاور آئی جے پی روڈ پرموجودسی ڈی اے کے اربوں روپے مالیت کے پلاٹوں پر غیر قانونی طور پرقبضہ کررکھاتھا۔سی ڈی نے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مزکورہ انتہائی قیمتی پلاٹس واگزار کروالئے ہیں۔قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ادارہ ہذا کےشعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی کیاگیا۔جبکہ آپریشن کیلئے ادارہ ہذا کےشعبہ ایم پی او کی بھاری مشنری کااستعمال کیا گیاہے۔