اسلام آباد 14 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ملک کو تاریکی میں دھکیلنے والے منفی تعصب پھیلانے میں مصروف ہیں،ضمنی بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن کا پروپیگنڈہ ناکام ہوگا۔
جمعہ کو شہباز شریف کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ملک کو تاریکی میں دھکیلنے والے منفی تعصب پھیلانے میں مصروف ہیں۔ معیشت کو اندھے گڑھے میں دھکیلنے والوں کا معیشت پر بھاشن منافقانہ طرز عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد گزشتہ حکومتوں کا گند صاف کیا۔ دگرگوں معاشی صورتحال کو کورونا کے باوجود قابو کیا گیا۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے بچائو کی جنگ کے ساتھ ساتھ طویل معاشی جنگ بھی لڑی گئی۔
کورونا وائرس کیوبا کے باوجود جی ڈی پی 4 فیصد تک ہونا معاشی کامیابی ہے۔ ضمنی بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن کا پروپیگنڈہ ناکام ہوگا