جسٹن ٹروڈو کے اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیر مقدم کرتا ہوں: وزیر اعظم

 
0
305

اسلام آباد 30 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کینیڈین وزیر اعظم کے اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اور اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرنا خوش آئند ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ اسلاموفوبیا کے خلاف کینیڈین ہم منصب کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے اسلامو فوبیا کی مذمت پر مبنی بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں اور اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرنا خوش آئند ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کا بروقت اقدام میرے اس مطالبے کی حمایت ہے جو دہرا رہا ہوں۔