نوازشریف لوگوں کو بیماری میں دھکا دینا چاہتے ہیں، شیخ رشید

 
0
136

اسلام آباد 02 فروری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بڑے شوق سے اپنا شوق پورا کرے، اپوزیشن کیا خوش ہوگی عمران خان کو تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ہے۔

سعودی عرب کے بارے میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کی دعوت پرسعودی وزیرداخلہ پاکستان آرہےہیں، سعودی عرب کے ساتھ ہمارے رشتے ہمالیہ سے بھی بلند ہیں، سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں۔

نوازشریف بد نصیب انسان ہے جو جعلی رپورٹ سے باہر گئے اور اسی کی بنیاد پرباہر رہنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ نوازشریف لوگوں کو بیماری میں دھکا دینا چاہتے ہیں، دنیا میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو اپنے ملک سے بھاگے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کل سے چین کے اہم دورے پر جا رہے ہیں، اور کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا، سندھ میں13 پاسپورٹ سنٹرز بنائے جارہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی ڈیل ہو رہی ہے اور نہ ہی ڈھیل دی جارہی ہے۔