مسلح افواج کا ملکی دفاع میں اہم کردار ہے، چیف جسٹس عمرعطا بندیال

 
0
95

اسلام آباد 04 فروری 2022 (ٹی این ایس): چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا ہے کہ پاک فوج بھی آئین کے ماتحت ہے،فوج کو مخصوص حالات میں آئین کے تحت سول جمہوری اداروں کی مدد کے لئے طلب کیا جاتاہے،مسلح افواج کا ملکی دفاع میں اہم کردار ہے۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال سے کمانڈ ایند اسٹاف کالج کے49 رکنی وفد نے ملاقات کی۔چیف جسٹس نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وفد کو آئین پاکستان،عدالتی نظام،سپریم کورٹ کی آئینی ذمہ داریوں کے بارے میں بتایا،چیف جسٹس نے شرکاء کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع کے لیے مسلح افواج نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔سپریم کورٹ خصوصی اختیارات کے تحت مقننہ اور عدلیہ کے اقدامات کا عدالتی جائزہ لے سکتی ہے۔

وفد کے شرکا نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔