نیشنل پریس کلب اسلام آباد مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا مزید جانتے ہیں راجہ علی حمزہ کی اس رپورٹ میں۔

 
0
121

اسلام آباد 03 فروری 2022 (ٹی این ایس): نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں آج 3 فروی 2022 کو مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔28 جنوری 2022 کو ہونے والے انتخابات جرنلسٹ پینل نے جیتے جس پر اپوزیشن دھڑوں کی جانب سے دھاندلی کا الزام لگا کر 3 فروری 2022 کو انتخابات پر ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ آج نیشنل پریس کلب اسلام آباد مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا جب دو بڑے گروپ جرنلسٹ پینل اور آزاد پینل آمنے سامنے آئے۔دونوں پینل کے صحافیوں نے آمنے سامنے آتے ہی ایک دوسرے کو گالم گلوچ کرنا شروع کردیا جس کے بعد دونوں گروپوں کی جانب سے گالم گلوچ ،دھکوں اور مکوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ناظرین صحافت ایک باعزت پیشہ ہے جسے اس طرح کی حرکات کرکے بدنام کیا جارہا
ہے صحافت کا ہتھیار قلم ہے نا کے گالم گلوچ ،دھکے اور مکے ہیں ۔ ہم صحافی پوری دنیا کے سامنے عام عوام کی نمائندگی کرتے ہیں۔جب ہم گالم گلوچ دھکوں ارو مکوں کا استعمال کریں گے تو پھر دنیا کے سامنے ہمارا کیا تاثر جائے گا۔ کیا ہم اس روئیے سے وفاق کے نیشنل پریس کلب کا دفاع کریں گے اور ساری صحافتی برادری کی نمائندگی کریں گے جو میں سمجھتا ہو نہایت ہی غیر مناسب اور غیر زمہ دارانا رویہ ہے۔پروڈکشن ٹیم کے ساتھ راجہ علی حمزہ اسلام آباد۔